Site icon MASHRIQ URDU

مائیکرو سافٹ صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی جس میں حساس ڈیٹا تک رسائی اور چرانےکے لیے سائبرحملوں سے خبردار کر دیا گیا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو سافٹ ونڈوز سسٹم کے ذریعے نیٹ ورک تک رسائی کے لیے سائبر حملوں کا خطرہ ہے، ہیکرز نیٹ ورک اور حساس معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے کہا ہے کہ رسائی کے لیے ہیکرز کو کسی فائل کھولنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی، مائیکرو سافٹ نے ابھی تک مسئلے کے لیے کوئی آفیشل حل جاری نہیں کیا۔

ایڈوائزری کے مطابق لاگ ان پاسورڈز اور نیٹ ورکس تک رسائی سے پورے سسٹم کا کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے، یہ ونڈوز 7 سے11 اور ونڈوز سرور 2022ء سمیت تمام ونڈوز ورژنز کو متاثر کر سکتا ہے۔

دوہرے حفاظتی نظام اور نیٹ ورک کی مضبوطی کی سفارش کرتے ہوئے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ فائروال، ورچوئل لوکل ایئر یا نیٹ ورک سے مخصوص معلومات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں یو ایس بی، ای میل اٹیچمنٹ اور شیئر فولڈرز کے ذریعے مشکوک فائلز کو نہ کھولنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Exit mobile version