Site icon MASHRIQ URDU

لیمن گراس فوائد بیشمار،دردوں میں مفید

21 1 13

مشرق اردو، لیمن گراس

لیمن گراس فوائد بیشمار،دردوں میں مفید مانا جاتا ہے، اپنے نام کی طرح لیمن گراس کی خوشبو بھی بالکل لیموں کی طرح ہوتی ہے، مگر یہ تھوڑا میٹھا اور کم کھٹا ہوتا ہے۔ اس کے گھا س کی طرح نظر آنے والے پتے چائے سمیت بہت سے مشروبات، میٹھے اور کھانے کی مختلف چیزوں میں بہترین ذائقہ کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔اس کا استعمال پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں ہوتا ہے۔ اس کا پودہ تیزی سے پھیلتا ہے، مارکیٹ میں اس کی اچھی قیمت بھی مل جاتی ہے۔ جہاں لیمن گراس مشروبات اور مختلف کھانوں میں استعمال ہوتا ہے وہی پر اس کا تیل بہت سی بیماریوں اور دوائیوں میں بہت کامیابی سے استعمال ہو رہا ہے۔

لیمن گراس قہوہ

لیمن گراس آئل کے فوائد:
دردوں کے لئے:
لیمن گراس کا تیل جوڑوں،پٹھوں،سردرد، دانتوں کے درد اور جسم کے مختلف حصوں کی دردوں میں بہت مفید مانا جاتا ہے۔ کھیلوں اور کسی بھی سخت مشقت والے کام کرنے سے ہونے والی دردوں میں بھی اس کا تیل مجرب ہے۔
ڈپیریشن میں آرام کے لئے:
لیمن گراس کا تیل انسان کے موڈ کو بہتر،طبیعت میں خود اعتمادی،امید،دماغی مظبوطی اورنیا جذبہ پیدا کرکے ڈپریشن کو ختم کرتا ہے۔ زندگی میں کسی طور پر ناکامی،عدم تحفظ،اکیلے پن یا کسی بھی وجہ سے ہونے واے ڈپریشن میں بہت مفید ہے۔ آپ اس کو اپنی چائے میں یا لیمن گراس کا قہوہ بنا کر پی سکتے ہیں۔
انٹی بیکٹیر یل فوائد:
لیمن گراس کے اندر مائکروبیل پراپرٹیز پائی جاتی ہیں جس کی موجودگی جسم کے اندر اور جلد کے اوپر مائکروبیل اور بیکٹریا کی پیداوار کو روکتے ہیں۔ یہ جسم کے اندر بیکٹریا سے ہونے والی خرابیوں خاص طور پر پیٹ میں بیکٹریا کے اثر ات کو ختم کرتا ہے۔اس کے علاوہ لیمن گراس ٹایفائڈ،فوڈ پوائزنگ،جلدی بیماریوں،ملیریا اورجسم سے آنے والی بوجیسی بیماریوں میں انتہائی مفید ہے۔
بخار کم کرنے والی خصوصیات:
لیمن گراس آئل میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بہت تیز بخار کو کم کرتی ہیں۔اس کا آئل کم یا زیادہ دونوں حالتوں کے بخار کو کم کرتا ہے۔اس کا استعمال نہایت آسان ہے۔ آئل کو اپنی چائے میں ڈال کر پینے سے آپ ان فوائد کو حاصل کرسکتے ہیں۔

دھوپ… توانائی اور صحت کا انمول خزانہ

جراثیم کش فوائد:
لیمن گراس کے تیل میں جراثیم کے خلاف کام کرنے والے اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے بچاؤ کے لیے اس کا استعمال زخموں کے اوپر لگانے سے یا اس کو پینے کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ اس تیل کو جراثیم کش محلول اور کریموں میں ملا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
پیٹ کے بھاری پن کا خاتمہ کرے:
وہ لوگ جو پیٹ کے بھاری پن یا پیٹ کی گیس کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں، لیمن گراس کا تیل اُن کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ اس کے تیل کا استعمال پیٹ کی گیس کو کم کرنے اور مزید پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ اس کا استعمال پیٹ کے پٹھوں کو ریلکس کرکے گیس کے اخراج میں بھی بہت مدد گار ہے۔

لیمن گراس خشک

پسینے کی بو سے بچاؤ کے لئے:
بازار میں ملنے والی انتہائی مہنگی اور کیمیکل سے تیار کردہ پسینے سے بچاؤ کی مصنوعات جو عام طور پر استعمال ہورہی ہیں، کسی بھی جلد پر اثرانداز ہو کر پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں، جس مقصد کے لئے آپ ان کا استعمال کر رہے ہیں وہ اکثر اُس پر مکمل طور پر عمل بھی نہیں کرتی۔ جبکہ لیمن گراس آئل قدرتی طور پر پسینے کی بو کو ختم کرنے والے ایسے اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے جو نہ تو آپ کی جلد پر کسی قسم کا برا اثر ڈالتے ہیں نہ ماحول کے خلاف کام کرتے ہیں، انتہائی سستا اور دیرپا ثابت ہوتے ہیں۔ لیمن گراس آئل کو صرف کسی بھی ایسے لیکویڈ یا پانی میں مکس کر کے استعمال کرسکتے ہیں جس سے یہ تھوڑا پتلا ہوجائے۔
چربی کو پگلائے:
لیمن گراس تیل،پیشاپ کی مقدار اور تعداد میں اضافہ کرتا ہے۔یہ ایک عام سی بات لگتی ہے جو کہ اتنی ضروری بھی نہیں مگر اس سے صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جب بھی آپ پیشاپ کرتے ہیں تو اس میں 40فیصد چربی ہوتی ہے، جس سے جسم میں موجود چربی کم ہوتی ہے، جو آپ کے موٹاپے کو کم ہونے میں مدد دیتا ہے۔ زیادہ پیشاپ آنے سے جسم میں موجود سوجن اور بلڈپریشر کم ہوتا ہے، آپ زیادہ پانی پیتے ہیں جس سے آپ کی جلد بہتر ہوتی ہے اورگردے صاف ہوتے ہیں۔ یہ تمام عوامل آپ کو صحت کی طرف لے کر جاتے ہیں۔
فنگل میں مفید:
اگر جسم کے اندرونی یا بیرونی حصہ میں فنگل لگ جائے تو لیمن گراس کے تیل میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو فنگل کے خلاف کام کرتے ہیں۔
مچھروں سے بچاؤ کے لئے:
پاکستان میں ڈینگی بخار کی بڑھتی ہوئی تعداد میں لیمن گراس آئل ایک قدرتی نعمت ہے، جو مچھروں کو آپ سے دور رکھتا ہے۔مچھر اس کی خوشبو سے دور بھاگتا ہے اور اگر پاس آجائے تو کاٹ نہیں سکتا۔ اس کا استعمال صرف اتنا ہے کہ اپنے جسم کے کھلے حصوں پر اس کا تیل لگا لیں۔
احتیاط:یہ آئل جلد پر چبھن پیدا کرتا ہے لہٰذا کسی بھی دوسرے محلول میں مکس کئے بغیر جلد پر نہلگائیں اس کو پانی یا سپرٹ میں مکس کیا جاسکتا ہے اور آنکھوں سے دور رکھیں۔

 

Exit mobile version