چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لوگوں نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ تعلقات بہتر ہوں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات ہوئی جو صرف امن و امان کے حوالے سے تھی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔