لودھراں: عوام ایکسپریس کو حادثہ، 1 مسافر جاں بحق، 19 زخمی

ڈپٹی کمشنر کے مطابق عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں، ایک بوگی میں پھنسے 7 مسافروں کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔
ڈی سی کے مطابق دیگر بوگیوں میں سے بھی زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک مسافر جاں بحق ہوگیا۔حکام کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔