Site icon MASHRIQ URDU

لطیف کھوسہ کا نام کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن معطل

809356 67099249

اسلام ہائی کورٹ

لطیف کھوسہ کا نام کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن معطل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں کیا گہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ لطیف کھوسہ کو بیرونِ ملک جانے سے نہ روکا جائے۔

اسلام آباد احتجاج، 177 کارکنوں کی درخواستِ ضمانت کا کیس

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ لطیف کھوسہ نے ٹکٹ پیش کیا کہ وہ 10 جنوری سے 24 جنوری تک کینیڈا جانا چاہتے ہیں۔

Exit mobile version