لاہور: 9 سالہ بھتیجے سے بدفعلی اور قتل، چچا گرفتار
9 سال کے بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بچے کو اس کے چچا نے بدفعلی کے بعد قتل کیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے 9 سال کے بھتیجے کو زیادتی کے بعد رسی کا پھندا ڈال کرقتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش ملنے سے لے کر تدفین تک تمام کارروائی میں گھر والوں کےساتھ ساتھ رہا۔