Site icon MASHRIQ URDU

لاہور: کرنٹ لگنے سے چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کرنٹ لگنے سے

لاہور: کرنٹ لگنے سے چار افراد زندگی کی بازی ہار گئےکرنٹ لگنے سے

شاہدرہ (عمر شہزاد سے) شاہدرہ اسٹیشن نزد دولت خان روڈ دوکان کے باہر لگے بورڈ کو اتارتے ہوئے چار افراد کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ بورڈ پیرا فورس کے خوف سے بورڈ اتارتے ہوئے 11 کے وی تار سے ٹچ ہو گیا جس سے چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
مرنے والوں میں دو دکاندار ایک رکشہ ڈرائیور اور ایک ملازم شامل تھا۔ جان بحق ہونے والے افراد کی شناخت اویس، ندیم، نعمان اور رشید کے نام سے ہوئی جو کہ وہاڑی کے رہائشی تھے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیم نے چاروں نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

حوا کی بیٹی: تشدد سے قتل میں اضافہ

Exit mobile version