Site icon MASHRIQ URDU

لاہور: ڈکیت ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار

WhatsApp Image 2025 01 07 at 4.50.27 PM 1

ڈکیٹ ساتھی ملزمہ کے ساتھ

ڈکیت ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار، اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس کی کامیاب کارروائی،چند روز قبل واردات کے دوران شہری کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار ،واردات کے بعد ملزمان کو فرار ہونے میں مدد دینے والی خاتون ملزمہ کو بھی پولیس نے دھر لیاگیا،ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے موبائل شاپ پر واردات کی نقد رقم اور موبائل چھینے تھے شہری کے روکنے کی کوشش پر ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری کی پنڈلی پر فائر مارکر زخمی کر نے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ،ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے ایس پی سٹی ریٹائرڈ کیپٹن قاضی علی رضا کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی،ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی گئی،چوکی اکرم پارک پولیس نے چند روز میں مرکزی ملزم نہال اور اسکی ساتھی ملزمہ ملائکہ بی بی کو گرفتار کر لیا،

لاہور: پولیس کی بڑی کارروائی منشیات سمیت ملزم گرفتار

ملزمان واردات کر کے نکلتے اور پولیس سے انکو بچانے کے لیے خاتون انکے ساتھ بیٹھ جاتی تھی،ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو بھی ریکور کر لیا گیا ہے،دوران تفتیش ریکارڈ یافتہ ملزمان کا مزید وارداتوں کا انکشاف ،ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ،سنگین واردات کے ملزمان کی گرفتاری پر اسلام چوکی انچارج اکرم پارک شہزاد نعیم اور ٹیم کو شاباش تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان،ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Exit mobile version