Site icon MASHRIQ URDU

لاہور پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست

لاہور پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست، لاہور کی فضا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دے دی گئی ہے۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کی توقع

موٹروے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک، ایم 11، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک اور ایم 3، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند کردی گئی ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم 5 بھی ملتان سے اوچ شریف تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، قومی شاہراہ پر ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال تک شدید دھند ہے۔

Exit mobile version