لاہور چیئرمین رانا خالد قمر کی زیر صدارت ہوا جس میں جرنلسٹ پینل کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اطمینان ظاہر کیا گیا۔ ارشد انصاری کی قیادت میں پریس کلب میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے ۔ سولر پینل جیسا بہترین منصوبہ مکمل کیا گیا۔ کلب کی تزئین و آرائش ۔ جم کی بحالی ۔ ڈیجیٹل سٹوڈیو کی اپ گریڈیشن ۔ سنوکر سمیت کھیلوں کے مقابلے۔ ای لائبریری کا قیام ۔ سماجی و ادبی سرگرمیاں ۔ فیملی میوزیکل میلہ منعقد کیا گیا جبکہ ان سب سے بڑھ کے ایف بلاک میں پلاٹس کی حد بندی اور صحافی کالونی فیز ٹو کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سی ای سی نے آئندہ سال کے لئے بھی جرنلسٹ پینل کے ساتھ اتحاد کی منظوری دی ۔ ارشد انصاری اور امجد عثمانی کو جرنلسٹ پینل اور یونائیٹڈ گروپ کے مشترکہ امیدوار قرار دیا ۔
سی ای سی نے جرنلسٹ پینل کے نامزد امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سید فرزند علی کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ یونائیٹڈ گروپ کو کلب کی حد تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسے وسعت دی جائے اور دیگر شہروں تک پھیلایا جائے اور اس کا نام بھی پاکستان یونائیٹڈ جرنلسٹس کونسل رکھا جائے ۔
لاہور پریس کلب انتخابات: یونائیٹڈ گروپ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
