Site icon MASHRIQ URDU

لاہور میں ہیلووین پارٹی میں غیر اخلاقی حرکات پر پولیس کا چھاپہ، 51 افراد گرفتار

pakistani TikToker Sussanne Khan

Susan khan - BOL Newsلاہور میں ہیلووین پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مار کر کے 51 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں ہیلووین پارٹی پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کی گئی، جبکہ موقع پر موجود تمام افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ یہ تقریب غیر قانونی طور پر منعقد کی گئی تھی اور شراب نوشی سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پولیس نے کہا کہ تقریب کی میزبان ٹک ٹاکر سوزین خان سمیت دیگر شریک افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی اور پولیس کو شور شرابے اور غیر اخلاقی حرکات کی شکایت پر کارروائی کرنا پڑی۔

Exit mobile version