لاہور: مرغی،بکرا،گائے سب ہوا میں اٗڑنے لگے
لاہور شہر میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 595 ہے جبکہ 760 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ مٹن کا سرکاری ریٹ 1 ہزار 6 سو مقرر ہے۔ 2 ہزار 6 سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ جب کہ گائے 1300 روپے سے زائد میں فی کلو دستیاب ہے۔