Site icon MASHRIQ URDU

لاہور: قبضہ گروپ متحرک،ملزم آزاد پولیس لاتعلق

137751 1636097797

لاہور: قبضہ گروپ متحرک،ملزم آزاد پولیس لاتعلقWhatsApp Image 2025 03 11 at 15.16.45

لاہور( کرائم رپورٹر) اندرون شہر میں قبضہ گروپ متحرک ہوگیا ، جعلی دستاویزات بنا کر شہری کی موروثی جائیدار پر قبضہ کرلیا ، پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن تین ہفتے بعد بھی ملزم کو پکڑنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ متاثرہ شہری افضال حسین ولد حافظ غلام حسین کا کہنا تھا کہ نا ہیب احمد بٹ، راو¿ محمد عمر، خضر منیر، محمد آصف ، محمد آفتاب پیر زادہ، اشفاق حسین ، عبد الرشید نے میری موروثی جائیدادواقع ڈبی بازاراندرون مستی گیٹ جو تا حال میرے والد حافظ غلام حسین کے نام پر ہے، میرے والد غلام حسین 1981ءمیں وفات پاگئے تھے اور میرے بڑے بھائی فضل حسین مورخہ 04.12.2023 کو وفات پاگئے ، ملزموں نے باہمی مشورہ اور ملی بھگت سے پہلے ایک جعلی ہبہ نامہ دستاویز نمبر 11609 بہی نمبر 1 جلد نمبر 2606 مورخہ 01.12.1997 بحق فضل حسین تیار کیا اور بعد ازاں الزام علیہان مذکوران باہمی مشورہ اور ملی بھگت کے ساتھ اسی دستاویز کے بل پر ایک دستاویز بیع نامہ نمبر 4561 بہی نمبر 1 جلد نمبر 4775 مورخہ 28.06.2024 کو رجسٹر کروالی ہے اور اس خود ساختہ جعلی و بوگس ہبہ نامہ کو محکمہ مال میں استعمال کر کے سائل کو سائل کی موروثی جائیداد کو اپنے نام پر ٹرانسفر کروا کراسے اس موروثی جائیداد سے بے دخل کر دیا ہے، متاثرہ شہری افضال کا کہنا تھا کہ معروف قبضہ گروپ و غنڈہ عناصر لوگ ہیں جو شریف شہریوں کی جائیداد کے جعلی و بوگس دستاویزات تیار کرتے ہیں اور بعد ازاں اسلحہ کے زور پر قبضہ کر لیتے ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے اور ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دلائی جائے

Exit mobile version