لاہور: پولیس اہلکار کی 2 خواتین سے مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانا رائیونڈ سٹی میں درج کرلیا گیا، پولیس اہلکار اینٹی رائٹ فورس میں تعینات ہے، ابھی گرفتار نہیں کیا گیا۔
ملزمان نے دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی اور ان کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی جب کہ اہلکار کی جانب سے خاتون پر جسم فروشی کا الزام عائد کیا گیا۔
خواتین نے ملزمان پر 37 ہزار روپے لوٹ کر لے جانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔