Site icon MASHRIQ URDU

لاہورمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا

گیس لیکیج سے دھماکا

گیس لیکجلاہور میں اٹاری دربار کے قریب گیس لیکج کے باعث دھماکا ہو گیا جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق فیروزپور روڈ پراٹاری دربار کے قریب گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے باعث آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گھر کے کمرے میں گیس لیکج تھی، ہیٹر جلانے سے دھماکا ہو گیا، تمام زخمی افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب پاکپتن کے علاقے چک شفیع میں سلنڈر ری فلنگ کےدوران دھماکا ہوا، جس سےدکان کی چھت اڑگئی، بجلی کے تار بھی ٹوٹ گئے، دکان میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو نے آگ پر قابو پالیا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل گیس لیکج کے دھماکے سے اسلام آباد میں شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔خیال رہے کہ گیس سلنڈر اور گیس لیکج دھماکوں کے گزشتہ تین سال کے دوران صرف پنجاب میں 488 واقعات ہوئے جن میں 25 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،لیکن آج بھی متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث کئی مقامات پر سلنڈرز کی غیر محفوظ موجودگی اور ری فلنگ جاری ہے۔

Exit mobile version