لاہور:طالبہ کالج کی دوسری منزل سے گر کر جاں بحق
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق طالبہ کے بالکونی سے گرنے کا واقعہ کنیئرڈ کالج میں پیش آیا۔ حادثے کے حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ 21 سال کی طالبہ کو چکر آئے جس کے بعد وہ بالکنی سے نیچے گر گئی۔ متوفیہ کمپیوٹر سائنس کی طالبہ تھی۔ اہلِ خانہ نے لڑکی کے حوالے بتایا ہے کہ وہ بیمار تھی اور اس کو اکثر دورے پڑتے تھے۔ اہل خانہ نے مزید کہا کہ وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے ہیں۔