لاہور:بارش سے گرمی کم، موسم خوشگوار
قصور اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسے جس کی وجہ سے موسم خوش گوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ اس کے علاوہ گجرات، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ خیبر پختون خوا میں بنوں اور کرک میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔