Site icon MASHRIQ URDU

لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے

167701 1588304044

راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سقوطِ ڈھاکا اور سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی یاد میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گجرات اور سیالکوٹ میں بھی تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ڈپٹی کمشنرحسن وقار چیمہ نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے بعد سی ای او ایجوکیشن نذر حسین چھینہ کا کہنا تھا کہ لاہور کے تمام پبلک و پرائیویٹ اسکولز 16 دسمبر کو بند رہیں گے۔

Exit mobile version