Site icon MASHRIQ URDU

لاوا پک رہا ہے کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے: فاروق ستار

98699661 gettyimages 483710728.jpg

لاوا پک رہا ہے کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے: فاروق ستار

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت کا ظلم اور نا انصافی کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ حکومت اقتدار کی آڑ میں بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ حکومتِ سندھ 61 سالوں سے حکمرانی کی آڑ میں کرپشن کر رہی ہے۔ سندھ میں کہیں پر آئین اور قانون کی حکمرانی نظر نہیں آتی۔ کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا ہوتا تھا، اب ڈمپر مافیا گھوم رہا ہے۔ بے رحمی کے ساتھ کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کا شکار ہیں۔ ماضی میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کیے گئے تھے۔ آج پھر مہاجر اور پختونوں کو لڑوانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم صبر کرنے کی تلقین نہیں کرتی تو شہر میں آگ لگ چکی ہوتی۔ آفاق احمد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم آفاق احمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متحدہ کے رہنما نے کہا کہ لوگوں میں اس وقت غم و غصہ ہے۔ سازش کے تحت ڈمپر مافیا کو آزادی دی گئی ہے۔ مقصد ہے کہ شہر میں اشتعال انگیزی ہو، قاتلوں کی گرفتاری کا ذکر ہی نہیں ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپرز کو جلانے کے پیچھے آفاق احمد کا بیان نہیں۔ آفاق احمد بیان نہ بھی دیتے تب بھی یہی ہونا تھا۔ ان کو گرفتار کرنے سے یہ معاملہ حل نہیں ہوگا۔

گورنر سندھ نے اختلافات ختم کرادیے

 

Exit mobile version