آج پھر مظاہرے، مزید گارڈز تعینات
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی فوج نے 700 میرینز فوری تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل گارڈز کے اضافے دستے بھی لاس اینجلس میں تعینات کردیے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق میرینز سرکاری املاک کی حفاظت کریں گے۔
لاس اینجلس:
اتوار کو کیلی فورنیا میں مظاہرے کنٹرول کرنے کے لیے ٹرمپ کے نیشنل گارڈز بھیجنے پر صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی تھی۔ مظاہرین نے کئی گاڑیاں جلا دی تھیں۔ غیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف چھاپوں کی وجہ سے چار روز پہلے مظاہرے شروع ہوئے تھے، اب تک 200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔