قومی سلامتی کمیٹی: اجلاس کچھ دیر بعد
وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، بلاول بھٹو، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، رانا ثنا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احسن اقبال، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، فیصل واوڈا، خالد مقبول صدیقی، جام کمال اور وزیراعظم آزاد کشمیر اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر کے پی، سندھ اور پنجاب اور چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس بھی پہنچ گئے۔ وفاقی کابینہ کے 38 اراکین قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس میں شریک ہیں۔
مسلم لیگ ق کے 2 اراکینِ پارلیمنٹ، استحکامِ پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان اور نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد، مسلم لیگ ضیاء کے اعجازالحق بھی اجلاس میں شریک ہیں۔