Site icon MASHRIQ URDU

قلات: مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

مسافر کوچ پر فائرنگ

قلات: مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمیمسافر کوچ پر فائرنگ،

پولیس کا کہنا ہے کہ قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ کی گئی ہے، کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی، حملے میں 3 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

مسافر کوچ پر فائرنگ

مسافر بس

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ پر فائرنگ سے 3 مسافر شہید اور 7 زخمی ہوگئے، سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

شاہد رند کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں۔

مظفرگڑھ: تیز رفتار ٹرالر اور بس میں تصادم، 6 جاں بحق

 

Exit mobile version