پھول نگر: قصور باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی طرف سے باڈی بلڈنگ مقابلہ منعقد کیا گیا، جس کی سرپرستی حاجی وارث نے کی اور مقابلہ کے تمام انتظامات استاد ابوہریرہ جنرل سیکرٹری قصور باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے کئے قصور کا مقابلہ بڑا ٹف ہوا اس میں جونئیر مسٹر قصور کا ٹائٹل سرائے مغل عثمان بلوچ کے جم نے اپنے نام کیا اور پھول نگر استاد صابر کے شاگردانعام رسول پاور فٹنس جم نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور مسٹر قصور کا ٹائٹل بھی استاد صابر کے سابقہ شاگرد غلام فرید وارثی جوکہ ایس آر جم میں کوچنگ کے فرائض انجام دے رہا ھے اپنے نام کیا اور گفٹ میں موٹر سائیکل 125وصول کی اور اسی طرح دونوں انعام پھول نگر کے تن سازوں نے حاصل کئے۔
قصور میں باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جانب سے تن سازی کا مقابلہ
