Site icon MASHRIQ URDU

قدرتی آفات کے لیے ڈرون خریدیں گے، خیبر پختونخوا

قدرتی آفات کے لیے ڈرون

قدرتی آفات کے لیے ڈرون خریدیں گے، خیبر پختونخواقدرتی آفات کے لیے ڈرون

ترجمان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 10 بڑے اور 20 چھوٹے جدید ڈونز خریدے جائیں گے۔ فوری طور پر 4 بڑے ڈرونز خریدے جائیں گے، 20 چھوٹےڈرونز مختلف آپریشنز کی نگرانی اور نشاندہی کے لیے استعمال ہوں گے۔

قدرتی آفات کے لیے ڈرون

بڑے ڈرونز لائف جیکٹس، رسیوں اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوں گے، ریسکیو 1122 کو 2 ہزار لائف جیکٹس بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

امدادی سرگرمیوں کے استعمال کے لیے تمام ضروری آلات فراہم کیے جائیں گے، جدید ڈرونز سے ریسکیو اداروں کی استعداد میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ہنگامی صورتِ حال میں فوری رسپانس کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بلوچستان: سیلابی ریلے اور ڈیم میں ڈوبنے سے 5 خواتین جاں بحق

 

 

Exit mobile version