Site icon MASHRIQ URDU

فیک کوریئر کی جانب سے موصول پیغام سے ہوشیار، پی ٹی اے

فیک کوریئر کی جانب سے موصول پیغام سے ہوشیار، پی ٹی اےفیک کوریئر کی جانب سے موصول پیغام سے ہوشیار

پیغام میں کہا گیا ہے کہ شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوریئر سروسز نمائندہ فون کال کرکے ویریفکیشن کوڈ سے متعلق معلومات طلب کرتا ہے، ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس سے موصول کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

فیک کوریئر کی جانب سے موصول پیغام سے ہوشیار

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کوڈ آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک غیر مجاز رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، مستند کوریئر کمپنیاں صارفین سے کسی قسم کے کوڈ سے متعلق معلومات طلب نہیں کرتیں۔

سوشل میڈیا جرائم: سزا کی تیاری، قومی اسمبلی میں بل پیش ہونے کا امکان

Exit mobile version