اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اینکرز کے وفد نے ملاقات کی اور پیکا پر خدشات کا اظہار کیا۔ فیک نیوز بہانہ ہے کسی کو بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ اسمبلی میں چند منٹ میں بل پاس ہوجاتا ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ فیک نیوز کی آڑ میں جس کو چاہیں اٹھا لیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ حکومت جلد بازی میں یہ قوانین پاس کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ جلد بازی میں یہ قوانین پاس کر رہے ہیں۔
آپ ایک نئی اذیت میں عوام اور شہریوں کو مبتلا کر رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بل پاس ہوا تو عدلیہ میں چیلنج ہو گا۔