Site icon MASHRIQ URDU

فیصل چوہدری کی اڈیالہ جیل میں تلخ کلامی

1246882 7341946 Faisal Chaudhry akhbar

فیصل چوہدری کی اڈیالہ جیل میں تلخ کلامی

اس موقع پر فیصل چوہدری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔

فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دے دی۔

درخواست میں تحریر کیا کہ عمران خان کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع ہے۔ جیل عملے نے آج داخلی دروازے پر روک دیا اور اندر جانے نہیں دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو کیس کی سماعت مقرر کی تھی۔

فیصل چوہدری نے کہا احتجاج پر مجھے دو گھنٹے تک بٹھایا گیا اور حبس بیجا میں رکھا گیا۔ جیل عملہ میرے اور میرے ساتھ آئے ہوئے سائلین کو ہراساں کرتا رہا۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اڈیالہ جیل چوکی نے فیصل چوہدری کی درخواست وصول کرلی۔

عمران خان سے ملاقات پر مکمل خاموشی ہے: فیصل چوہدری

Exit mobile version