فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے ہٹانے کا حکم
سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے کی۔ فیصل جاوید کو عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کہا کہ آپ عمرہ کر کے واپس آجائیں تو پھر کیس کو دیکھیں گے۔ ایف آئی اے کے نمائندے نے کہا کہ ہمیں آرڈر شیٹ فراہم کی جائے ایئر پورٹ پر دے دیں۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے کہا کہ آج ہی کاپی آپ کو مل جائے گی۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔