فیروز والہ:یوم تکبیر کے سلسلہ میں ریلی کا اہتمام
فیروز والہ (عمر شہزاد سے) فیروز والہ میں 28 مئی یوم تکبیر کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک پرجوش ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت مسلم لیگ نون پی پی 139 کے صدر محمود اختر گورائیہ اور نون لیگی ایم پی اے میڈم عطیہ نے کی۔ ریلی میں مسلم لیگ نون کے ورکروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ورکرز نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ عوام نے پاکستان، مسلم لیگ نون کی قیادت اور پاک فوج زندہ آباد کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر محمود اختر گورائیہ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ایٹم بم بنانے اور میاں محمد نواز شریف کو ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کرنے پر بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ جس کی وجہ سے ملک ناقابل تسخیر بنا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت سرحدوں پر تیار کھڑی ہے۔ حال ہی میں دشمن ملک کے ہندو بنیے نے پاکستان پر جارحیت کی ناپاک جسارت کی۔ جس کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو ایسا جواب دیا کہ وہ آج تک اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاک فوج ناقابل تسخیر ادارہ ہے۔ ریلی کے مقررین کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر قومی خود مختاری کی علامت ہے۔ میڈم عطیہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو قومی تاریخ سے روشناس کرایا جائے۔ ریلی کا اختتام ملک کی ترقی و سلامتی کی دعاؤں پر ہوا۔ یوم تکبیر پر قومی جذبہ اور اتحاد کا شاندار عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔