فیروز والا: بارش نے انتظامیہ کے پول کھول کر رکھ دیے
عمر شہزاد سے: رات بھر ہونے والی موسلا دھار بازش نے ٹی ایم اے فیروزوالہ کا پول کھول کر رکھ دیا. گلیاں بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے. سیوریج کا ناکارہ سسٹم ٹی ایم اے فیروزوالہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے.
فیروز والا: ایک بارش میں پورا علاقہ تلاب بن گیا
بارش رکنے کے بعد بھی پانی گلیوں اور بازاروں میں کھڑا دکھائی دیتا ہے. علاقہ مکینوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ٹی ایم اے فیروزوالہ کے عملے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور متحرک عملے کی طعیناتی کی اپیل کی ہے.