
فیروزوالہ: سموگ آگاہی مہم کا آغاز

فیروزوالہ(عمر شہزاد سے) ایس پی پیٹرولنگ لاہور ریجن فتح احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ طارق جمیل کی زیر نگرانی ایس آئی رانا قمر انچارج پٹرولنگ پوسٹ کالا شاہ کاکو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کالا شاہ کاکو پٹرولنگ پوسٹ بیٹ ایریا میں سموگ آگاہی مہم کا اغاز کر دیا۔
اس موقع پر انچارج رانا قمر ایس آئی کالا شاہ کو پٹرولنگ پوسٹ اور ان کی ٹیم نے قومی شاہراؤں اور بین الاضلاعی راستوں پر سموگ کو کم کرنے کے لیے فوری احتیاطی اقدامات اپنانے کے متعلق عوام کو بریف کیا۔
فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کو بھی اس سے عوام کو بچانے کے متعلق آگاہ کیا۔ اگاہی مہم کی بابت پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور عوام الناس کو واضح پیغام دیا گیا کہ سموگ کا سبب بننے والے انسٹرومنٹ استعمال نا کیے جائیں، بصورت دیگر اس کا سبب بننے والے بھٹہ و فیکٹری مالکان کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔
