Site icon MASHRIQ URDU

فواد چوہدری،شعیب شاہین میں لڑائی،تھپڑ مار دیا

16160310bde021b

فواد چوہدری،شعیب شاہین میں لڑائی،تھپڑ مار دیا۔ لڑائی کے دوران فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ہوئی تھی۔ شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ بھی آئی ہے۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین سے کہا تم ٹاؤٹ ہو۔ شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے کہا اپنے کام سے کام رکھو۔ جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔ شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اندر بلا لیا۔

9 مئی مقدمات:رہنماؤں پر الگ مقدمہ چلانے کا فیصلہ

Exit mobile version