فلم’انورا‘ نے 97واں آسکر ایوارڈز میلہ لوٹ لیا۔ 97ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو امریکی شہر لاس ینجلس میں منعقد ہوئی۔ 23 مختلف کیٹیگریز کے لیے مقابلوں میں 5 کیٹیگریز فلم ’انورا‘ نے جیتیں۔ 3 فلم ’دی بروٹلسٹ‘ جبکہ فلم ’وکڈ، امیلیا پیرز‘ اور فلم ’ڈیون پارٹ ٹو‘ نے 2، 2 ایوارڈز حاصل کیے۔
سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ’انورا‘ ثابت ہوئی۔ جسے بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری میں ایوارڈز دیے گئے۔