Site icon MASHRIQ URDU

فلسطین تنازع: 2 ریاستی حل نافذ کیا جائے: سعودی وزیر خارجہ

1248851 16321023

فلسطین تنازع: 2 ریاستی حل نافذ کیا جائے: سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین و اسرائیل تنازع کا 2 ریاستی حل نافذ کیا جائے۔ جنوبی افریقہ میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران مطالبہ کیا۔ کہا کہ غزہ میں جنگ کی وجہ سے جو تباہی ہوئی ہے اس کی وجہ سے تمام انفرا اسٹرکچر تباہ ہو چکا. بڑے پیمانے پر نقل مکانی بھی ہوئی ہے۔ اس وقت وہاں تعمیرِ نو کے لیے صحیح ضرورت مندوں تک رسائی لازمی ہے۔ 2 ریاستی حل ہی سے اس خطے میں مستقل و پائیدار استحکام آ سکتا ہے. شہزادہ فیصل بن فرحان نے مشرقِ وسطیٰ کے دیگر علاقوں کے حوالے سے بھی بات کی. ان کا کہنا ہے کہ لبنان میں نئے صدر کا انتخاب اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ شام میں پابندیاں ہٹانے اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔

نیتن یاہو کا بیان رد کرتے ہیں، سعودی عرب

 

Exit mobile version