فلاڈیلفیا طیارہ حادثہ،ہلاکتیں 7 ہوگئیں،19زخمی، شمال مشرقی علاقے میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں پہلے 6 افراد کے ہلاک کی اطلاعات آئیں اب ایک اور ہلاکت کنفرم کردی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔