Site icon MASHRIQ URDU

فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ، FIA کے حوالے

1453022 7893158 Farhaan Malick updates

فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ، FIA کے حوالے

ایف آئی اے کی جانب سے صحافی فرحان ملک کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر فرحان ملک کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

صحافی فرحان ملک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صحافی فرحان ملک کے خلاف پہلے سے انکوائریز جاری تھیں، سندھ ہائی کورٹ نے کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ہائی کورٹ کے حکم کے برعکس ایف آئی اے نے کارروائی کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے گرفتار کر لیا تھا۔ صحافی فرحان ملک کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی۔ جمعرات کو ان کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں بیان دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر سائبر کرائم کے احکامات پر سب انسپکٹر ذیشان نے مقدمہ نمبر 25/ 25 درج کر کے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔

پیکا ایکٹ: صحافی فرحان ملک گرفتار

Exit mobile version