Site icon MASHRIQ URDU

غزہ پر نیا سال شروع ہوتے ہی اسرائیلی حملے

10135431ab76125

مشرق اردو،غزہ

غزہ میں جبالیہ اور بوریج کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے تازہ حملوں میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شدید بارش سے غزہ کے سیکڑوں عارضی شیلٹرز بھی زیرِ آب آگئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق خان یونس میں 100 سے زائد خیمے پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں پناہ گاہوں کے سامان کی فراہمی بھی روک دی ہے۔ گزشتہ ہفتے سردی سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی حملہ، غزہ کا آخری ہسپتال بھی بند

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں نے صحت کے نظام کو مکمل تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل مسلح گروہوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر اسپتال پر حملےکر رہا ہے جسے اقوامِ متحدہ نے بے بنیاد اور عوامی معلومات سے متصادم قرار دیا ہے۔

Exit mobile version