Site icon MASHRIQ URDU

غزہ پر جارحیت کا موجودہ دور، 51065 فلسطینی شہید

شمالی غزہ میں موجود ہسپتال انتظامیہ

غزہ پر جارحیت کا موجودہ دور، 51065 فلسطینی شہید

سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں مجموعی طور پر 12 ہزار مرتبہ اجتماعی قتل عام کیا۔ جس کے نتیجے میں 51 ہزار 65 فلسطینی شہید کردیے گئے۔ شہداء میں 18 ہزار سے زائد فلسطینی بچے اور 12 ہزار 400 سے زائد خواتین شامل ہیں۔ ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 1 ہزار 402 ارکان، 113 شہری دفاع کے کارکنان، 211 صحافی اور 748 سیکیورٹی اہلکار اور 13ہزار طلبا کو سفاکی اور بے رحمی سے شہید کیا گیا۔ 6 ہزار 180 نفوس پر مشتمل 2 ہزار 172 خاندانوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جبکہ غزہ میں 11 ہزار فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں۔

حماس نے جنگ بندی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی

اسکے علاوہ 529 شہیدوں کی لاشیں 7 اجتماعی قبروں سے برآمد کی گئیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 1 لاکھ 16 ہزار 505 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں 409 زخمی صحافی اور میڈیا کارکنان ہیں۔

Exit mobile version