غزہ پر اسرائیل کا بڑا حملہ
مرکزی غزہ کے علاقے نصیرات میں اسرائیلی حملے میں ایک عمارت گر گئی جس سے کم از کم آٹھ افراد شہید ہو گئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ بھر میں کم از کم 39 افراد شہید ہوئے ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق نصیرات پناہ گزین کیمپ بھاری اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنا۔ جہاں تین الگ حملوں میں رہائشی عمارتیں نشانہ بنائی گئیں۔ زندہ بچ جانے والوں نے اسے زلزلے سے تعبیر کیا جس نے پوری عمارت کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک عمارت میں صرف ایک حملے میں آٹھ افراد شہید ہوئے جبکہ مزید لاشوں کی تلاش جاری ہے۔
https://mashriqurdu.com/%d8%a7%d8%b3%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%84-%d9%81%d9%88%d8%ac-%da%a9a-%d8%ba%d8%b2%db%81-%d9%be%d8%b1-%d8%ad%d9%85%d9%84%db%81%d8%8c-5-%d8%a8%da%86%d9%88%da%ba-%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%aa-44-%d9%81/