Site icon MASHRIQ URDU

غزہ میں حماس کا حملہ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں حماس کا حملہ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے راکٹ حملے میں اسرائیلی ٹینک بھی تباہ ہو گیا۔ مارے گئے اسرائیلی فوجیوں میں سارجنٹ میٹیو یاکوف پرل اور سارجنٹ کیناؤ کاسا شامل ہیں۔

اسرائیل کا غزہ پر حملہ پولیس چیف سمیت 50 فلسطینی شہید

اس سے قبل 6 جنوری کو بھی شمالی غزہ میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی اور پٹی کے ساتھ سرحد پر کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 400 ہو گئی ہے۔

Exit mobile version