Site icon MASHRIQ URDU

غزہ مظالم کا شکار،حکومت اپنا کردار ادا کرے، جاوید قصوری

1603390 57023860

غزہ مظالم کا شکار،حکومت اپنا کردار ادا کرے، جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے اہل لاہور اور پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیئے اہل غزہ کی خاطر 11 اپریل کو نماز جمعہ کے بعد مال روڈ پر اکھٹے ہوں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اہل لاہور اور پنجاب کو پکارا ہے۔ لاکھوں لوگوں کے ساتھ مل کر اپنی آواز کو بلند کیجئے۔ اہل غزہ اور اہل فلسطین کے اوپر قیامت صغریٰ برپا ہے۔ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر غزہ کو صفا ء ہستی سے مٹا رہا ہے۔ ان کے گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ جنگ بندی کا معاہدہ کر کے اسرائیل نے اہل غزہ کو واپس بلایا گیا اور پھر ان پر بمباری کر دی۔ اسرائیل معاہدے توڑنے اور انبیاء اکرام کو شہید کرنے والی قوم ہے۔ مظلوموں کی چیخیں پوری دنیا میں اٹھ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے نہتے مسلمانوں کو تنہا نہ چھوڑے بلکہ اسرائیل کی جانب سے نہتے مظلوم فلسطینیوں کے لئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔ حکومت پارلیمنٹرین اور اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل وفد تشکیل دے جو اہم اسلامی ممالک کا دورہ کرے۔ ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان کی نیوی فریڈم فلوٹیلا تیار کر کے غزہ کا محاصرہ ختم کرائیں۔ صہیونی افواج فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہیں۔

پاکستان سمیت اسلامی ممالک پر جہاد فرض ہوچکا ہے، تقی عثمانی

Exit mobile version