Site icon MASHRIQ URDU

غزہ: فضائی حملے میں 200 فلسطینی شہید

news 1706001095 8423

غزہ: فضائی حملے میں 200 فلسطینی شہید

خبر ایجنسی کے مطابق وسطی اسرائیل سے غز ہ میں 35 حملے کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حماس سے تعلق رکھنے والے اہداف پر بمباری کی گئی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کر رہا ہے، اس نے غزہ میں شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلاح میں 3 گھروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ خان یونس اور رفح میں بھی حملے کیے گئے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے حملے سحری کے وقت پر کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی سے بار بار انکار اور دی گئی تمام تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں حماس کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ کے حملوں سے متعلق وائٹ ہاؤس سے مشاورت کی گئی تھی۔

غزہ: اسرائیلی کی ڈرون سے بمباری، 3 فلسطینی شہید

Exit mobile version