غزہ: حملے میں مذید 100 فلسطینی شہید
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلسطینی میڈیکل اتھارٹی کے غزہ کے شمال میں واقع ایک سکول میں پناہ لیے ہوئے کم از کم 100 فلسطینی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے ہیں۔ سکول کے ملبے سے 14 بچوں اور 5 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، حملے میں 70 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان الواحدی کا کہنا ہے کہ یہ اسکول حماس کی وزارتِ صحت چلا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس حملے میں اسکول کے گرد و نواح میں مزید 30 افراد شہید ہوئے ہیں۔