غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 34 فلسطینی شہید
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ غزہ کے تباہ شدہ ملبوں سے 4 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ غزہ میں 18 مارچ سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار 545 فلسطینی شہید اور 6 ہزار 856 زخمی ہوئے۔ وزارت صحت نے کہا کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں 52 ہزار 653 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 18 ہزار 897 زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی جارحیت کے دوران 14 ہزار سے زائد فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں۔