Site icon MASHRIQ URDU

غزہ: آج کے دن شہید فلسطینیوں کی تعداد 95 ہوگئی

اسرائلی فوجیوں کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا انکشاف

اسرائیلی تازہ حملے

غزہ: آج کے دن شہید فلسطینیوں کی تعداد 95 ہوگئی

رپورٹ کے مطابق تین روز میں 530 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ جن میں 200 سے زائد بچے شامل ہیں۔  اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں زمینی آپریشن شروع کردیا، اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا میں زمینی آپریشن شروع کیا۔ صیہونی فوج نے بیت لاہیا سے بےگھر فلسطینیوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی تھی۔ بےگھر فلسطینی پھر سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ ادھر القسام بریگیڈز نے غزہ سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر متعدد راکٹ حملے کیے۔ ان حملوں کے دوران اسرائیلی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔اسرائیل نے القسام بریگیڈز کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا۔

اسرائیلی: غزہ میں زمینی کارروائیوں کا آغاز

Exit mobile version