Site icon MASHRIQ URDU

غزہ:فلسطینی بچے نے اپنا کھانا بھوکی بلیوں کو دیدیا

امدادی ٹرک غزہ میں داخل

غزہ:فلسطینی بچے نے اپنا کھانا بھوکی بلیوں کو دیدیا

مخلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں پناہ گزین کیمپ میں موجود بے گھر فلسطینی بچے کو اپنا کھانا بھوکی بلیوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقبوضہ غزہ میں رہائشی عمارت پر حالیہ اسرائیلی حملے میں 3 بچوں سمیت 10 افراد شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر دوبارہ حملے کے نتیجے میں گزشتہ 10 دن کے دوران کم از کم 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہوئے ہیں۔ اِن میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ کے النصر اسپتال کے سرجیکل وارڈ پر اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیل: عید پر بھی غزہ میں حملے، بچوں سمیت 64 افراد شہید

Exit mobile version