عمر ایوب کی گرفتاری سے قبل ضمانت منظور
عمر ایوب پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے عمر ایوب کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی تھی۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صدر حسن ابدال میں 2 مقدمات درج ہیں۔
کے پی نے آپریشن کی اجازت نہیں دی، نیشنل کمیٹی اجلاس غیر مؤثر ہے، عمر ایوب