Site icon MASHRIQ URDU

عمران کے خلاف 190 ملین پائون کا ریفرنس موخر

2325889 imrankhan 1653328167

مشرق اردو، عمران خان

عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلاء کو آگاہ کیا جائے گا۔

مذاکرات پاکستان کی ضرورت ہیں تحریک انصاف کی نہیں، شاہ محمود

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو عدالت نے محفوظ کیا تھا اور اس ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کی گئی ہے۔

عدالت نے پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی تھی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کر کے 6 جنوری مقرر کی تھی اور احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کل فیصلہ سنانا تھا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤند ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے۔

Exit mobile version