عمران نے کہہ دیا پریشر ڈال لیں، ڈیل نہیں کروں گا،علیمہ خان
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت خراب ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انھیں سیل میں سہولیات مل رہی ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ جیل سے دو کلومیٹر پہلے ہماری گاڑی روکی گئی۔ وکلاء کو روکا گیا۔ سلمان اکرم راجہ اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو روکا گیا۔ ہمیں بھی 50 منٹ روکا گیا پھر اجازت ملی تو ہمیں اڈیالہ آنے دیا گیا۔ عمران خان نے بتایا کہ 3 دفعہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ آج بھی جیل انتظامیہ نے کہا کہ آرڈر ہے بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی جائے گی۔ عمران خان نے بتایا بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ بانی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا۔