عمران خان کی ہدایت پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں، فیصل چوہدری
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر حملہ ہے۔ موجودہ حکومت کا مفاد اور ملکی مفاد متضاد ہے۔ ایس او پیز کے تحت عمران خان سے وکلا کی ملاقات ہوئی۔ عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خطوط پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں رول آف لاء کو ختم کردیا گیا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بجائے پی ٹی آئی والوں کے پیچھے پڑے ہیں۔ فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ٹرائل کنٹرولڈ ماحول میں کیا جارہا ہے۔۔ ہم نے عمران خان کا ٹرائل کھلی عدالت میں کروانے کی درخواست دی ہے۔